اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر کی گئی شکایات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جن کا تعلق اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کے طرزِ عمل سے ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ پر بھی غور کیا جا رہا ہے، تاکہ عدالتی وقار اور ججز کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔