اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کا انڈیپینڈنٹ گروپ کامیاب ہوگیا، جس کے بعد ہارون الرشید سپریم کورٹ بار کے صدر منتخب ہوگئے۔
انڈیپینڈنٹ گروپ نے لاہور، کراچی، ملتان، پشاور اور سوات سمیت مختلف شہروں میں کامیابی حاصل کی، جبکہ پروفیشنل گروپ کے امیدوار توفیق آصف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیپینڈنٹ گروپ کے سربراہ احسن بھون، نومنتخب صدر ہارون الرشید، سیکرٹری زاہد اسلم اعوان اور دیگر کامیاب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔
کامیابی کے بعد نومنتخب صدر ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، ہم آئین، جمہوریت اور عوامی مفاد کو مقدم رکھیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وکلا کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔