سپریم کورٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں کو بلاول بھٹو زرداری کی مبارکباد، قانون کی حکمرانی کے لیے امید کا اظہار

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والی عاصمہ جہانگیر انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تیسری بڑی کامیابی عدل، انصاف اور آئین کی بالادستی کی جدوجہد کی عکاس ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب صدر حارث الرشید اور سیکریٹری زاہد اسلم اعوان کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ نئی وکلاء قیادت قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے اور آئینی اقدار کی پاسداری کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

چیئرمین پی پی پی نے سپریم کورٹ بار الیکشن میں پیپلز لائرز فورم کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے تمام عہدیداروں اور کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وکلاء برادری سمیت ان تمام قوتوں کے ساتھ کھڑی ہے جو انصاف، مساوات اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں