سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے

فہرستِ مضامین

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔ انہیں اسمبلی میں 90 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج ہوئی، جس میں سہیل آفریدی کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملی۔ اسمبلی کے کل 145 ارکان میں سے 90 نے سہیل آفریدی کے حق میں ووٹ دیا۔

سہیل آفریدی کی کامیابی کے بعد اسمبلی کے ایوان میں پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، جبکہ اپوزیشن ارکان پہلے ہی اجلاس کا بائیکاٹ کر چکے تھے۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے استعفیٰ کے بعد وزارتِ اعلیٰ کی نشست خالی ہوئی تھی، تاہم گورنر کی جانب سے استعفیٰ پر دستخطوں کے اعتراض کے باعث صورتحال کچھ دیر کے لیے غیر یقینی کا شکار رہی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں