وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقرری کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ 15 اکتوبر کو شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تقرری کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سزا یافتہ شخص کسی عوامی عہدیدار کی نامزدگی کا اختیار نہیں رکھتا، اس لیے وزیراعلیٰ کی تقرری کے عمل کو قانونی طور پر چیلنج کیا گیا ہے۔
عدالت 15 اکتوبر کو درخواست گزار کے مؤقف اور تقرری سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ لے گی۔