سہیل آفریدی کے مستقبل پر مشاورت، گورنر اور وفاقی وزیر میں اہم ملاقات

فہرستِ مضامین

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر امیر مقام کے درمیان ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال، خصوصاً امن و امان اور دہشتگردی کے معاملات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے صوبے میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق امیر مقام نے مؤقف اختیار کیا کہ گورنر راج آئینی راستہ ہے اور حالات کے مطابق اس حوالے سے فیصلہ کیا جاسکتا ہے، جبکہ ان ہاؤس تبدیلی کو بھی ایک ممکنہ پیش رفت کے طور پر زیرِ بحث لایا گیا۔

ملاقات میں موجودہ صورتحال پر مشاورت کے لیے ہم خیال سیاسی جماعتوں کی کانفرنس بلانے کی تجویز بھی سامنے آئی، جبکہ صوبے کے معاملات پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی حکومت ضرورت پڑنے پر گورنر راج کے آئینی آپشن پر غور کرسکتی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حوالے سے بھی سخت مؤقف کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے خلاف حکومتی پالیسی پر سوالات اٹھائے۔

واضح رہے کہ ملاقات میں زیرِ بحث معاملات سے متعلق یہ تفصیلات ذرائع سے منسوب ہیں، جبکہ متعلقہ فریقین کی جانب سے تمام نکات کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں