سینیٹر تاج حیدر برج کراچی کے شہریوں کے لیے سندھ حکومت کا شاندار تحفہ ہے، شرجیل انعام میمن

فہرستِ مضامین

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر برج پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ کا کراچی کے شہریوں کے لیے ایک عظیم منصوبہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پل بی آر ٹی لائن کا حصہ ہے جسے کم وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق سینیٹر تاج حیدر برج کے ساتھ ایک اور برج کی تعمیر جاری ہے، جس کے مکمل ہونے کے بعد کل آٹھ لینز دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں سائیکل سواروں کے لیے علیحدہ ٹریک بھی بنایا گیا ہے تاکہ وہ محفوظ طریقے سے سفر کر سکیں اور ٹریفک میں خلل نہ پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ بی آر ٹی کے مختلف منصوبوں پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے، جو کورنگی سمیت کراچی کے دیگر علاقوں کے شہریوں کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوں گے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ کراچی میں جدید ٹرانسپورٹ اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سڑکوں کا نظام فراہم کیا جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے نجات ملے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت شہر کی کنیکٹیوٹی بہتر بنانے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہے، تاکہ شہری کم خرچ میں ایئر کنڈیشن بسوں کے ذریعے آرام دہ سفر کر سکیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یلو لائن منصوبے کے تحت الیکٹرک ویہیکل (ای وی) بسز متعارف کرائی جا رہی ہیں، جس سے ماحولیاتی بہتری اور سفری سہولتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں