سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خوارج کے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ خودشک دھماکے میں تین خواتین اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خودکش حملے کو ناکام بنایا، جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق گل بہادر گروپ سے تھا، جس نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے