شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن کی عدالت میں ہوئی، تاہم علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزم کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں شراب اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں