شرجیل انعام میمن کی راول ہاؤس راہوکی میں اپنے حلقے کی عوام اور کارکنان سے ملاقات

فہرستِ مضامین

ٹنڈو جام: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے حلقے راول ہائوس راہوکی اور ٹنڈو جام میں عوام سے ملاقات کی، جس میں بڑی تعداد میں مقامی رہنماؤں، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عام شہریوں نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران عوام نے وزیر کو اپنے مسائل، شکایات اور علاقے میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ شرجیل انعام میمن نے شہریوں کی باتیں غور سے سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے اور پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ سینئر وزیر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کسی بھی مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی، چاہے وہ قدرتی آفات ہوں، معاشی دباؤ ہو یا سماجی مسائل، اور ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

شرجیل انعام میمن نے عوامی تعاون اور اعتماد کو حکومت کی کامیابی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اپنے حلقے کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے حل کے لیے مسلسل کوشاں رہیں گے۔ انہوں نے عوام سے رابطہ برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا تاکہ ہر مسئلہ زمینی سطح پر حل کیا جا سکے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں