ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر راہول مودی کے ساتھ چھٹیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور اپنی نجی زندگی کو زیادہ تر میڈیا کی نظروں سے دور رکھتی ہیں اور ذاتی لمحات کی تصاویر بھی شاذ و نادر ہی شیئر کرتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے بیرونِ ملک تعطیلات کے دوران لی گئی چند تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جن میں راہول مودی بھی ان کے ہمراہ نظر آئے۔
تصاویر میں دونوں کو ایک ساتھ وقت گزارتے، کھانا کھاتے، کتابیں پڑھتے اور مختلف مقامات کی سیر کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔
شردھا کپور نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’’چھوٹی سی چھٹی تو بنتی ہے ناں‘‘۔
واضح رہے کہ شردھا کپور اور راہول مودی کے درمیان تعلقات سے متعلق خبریں پہلی مرتبہ 2024 میں سامنے آئی تھیں۔ تاہم دونوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی تفصیلی مؤقف سامنے نہیں رکھا۔