شمع جونیجو اقوام متحدہ میں کیسے پہنچیں؟ اسحاق ڈار نے وضاحت دیدی

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپوزیشن کی جانب سے شمع جونیجو کے ذکر پر ایوان میں وضاحت پیش کردی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے شمع جونیجو کے ذکر پر پہلے طنزیہ جواب دیا اور کہا کہ بجلی کے کھمبے بھی لگے ہیں لیکن آپ کو شمع نظرآتی ہے۔

بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں جو وفد جاتا ہے  وہ وزیرخارجہ کے دستخط سے جاتا ہے، ہم نے شمع جونیجو کا نام اس وفد میں نہیں بھیجا تھا۔

نائب وزیراعظم نے بتایا کہ دوسرا وزیراعظم کا وفد ہوتا ہے یہ محترمہ اس کاحصہ تھیں،  وزیراعظم کے ساتھ ان کا بہت سا اسٹاف ہوتا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں