پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز اور سری لنکا و انگلینڈ کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔
ٹی20 فارمیٹ میں صاحبزادہ فرحان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، جو سلمان علی آغا کی جگہ قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی کے پاس برقرار رکھی گئی ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی20 میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جبکہ تیسرا ٹی20 13 اکتوبر کو ہوگا۔
15 رکنی ٹی20 اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع، معاذ صداقت، نسیم شاہ، صائم ایوب، رضا اللہ، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل سہ فریقی ون ڈے سیریز ہوگی۔ ابتدائی تین میچز راولپنڈی جبکہ دیگر لیگ میچز اور فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔
16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ اسکواڈ میں ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، شان ٹیٹ بولنگ کوچ، مائیکل اسمتھ بیٹنگ کوچ اور منصور امجد فیلڈنگ کوچ ہوں گے، جبکہ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
راولپنڈی کے لیے شفقت شبیر جبکہ لاہور کے لیے سید نذیر احمد میڈیا منیجر ہوں گے۔ کرنل عثمان انواری سیکیورٹی منیجر اور ڈاکٹر واجد علی رفاعی ٹیم ڈاکٹر مقرر کیے گئے ہیں۔