صبا قمر کے کراچی سے متعلق منفی بیان پر سوشل میڈیا صارفین برہم

فہرستِ مضامین

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر شدید بحث کو جنم دے دیا ہے۔ اداکارہ نے نجی ٹی وی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران کہا کہ “استغفراللہ، کبھی نہیں”، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کام کے لیے کراچی منتقل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

صبا قمر نے مزید کہا کہ وہ صرف کام کے لیے کراچی جاتی ہیں، اپنا کام مکمل کرتی ہیں اور واپس آ جاتی ہیں، اور انہیں لاہور اور اسلام آباد پسند ہیں۔ انہوں نے آہستہ آواز میں یہ بھی کہا کہ “I don’t like Karachi” (مجھے کراچی پسند نہیں)۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں شوٹ ہونے والے تمام پروجیکٹس کو اسلام آباد منتقل کر دینا چاہیے۔

صبا قمر کے اس بیان پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے کہا کہ “صبا قمر نے کراچی کے لیے استغفراللہ کہا، یہ کتنی بری بات ہے”، جبکہ دوسرے نے طنز کیا کہ “جب کراچی کے ڈراموں میں کام کرتی ہیں تو اسی شہر کے بارے میں ایسی باتیں کیوں کرتی ہیں؟”۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اداکارہ کی اس رائے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک معروف شخصیت کے لیے کراچی جیسے بڑے شہر کے بارے میں منفی رائے دینا مناسب نہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں