شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس ایک تاریخی پیش رفت بن گیا، جہاں غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مصر، ترکیے، قطر اور امریکا نے دستخط کیے۔ دستخط کی اس اہم تقریب کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان کی قیادت کو خصوصی طور پر سراہا۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ غزہ امن معاہدہ ایک تاریخی کامیابی ہے، اور اس میں تمام دوست ممالک کا تعاون قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا، “میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور یہ بھی کہوں گا کہ میرے فیورٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر، جو کہ یہاں موجود نہیں ہیں، اُن کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔”
وزیراعظم شہباز شریف کا نوبیل انعام کیلئے نامزدگی کا اعلان
پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خطاب کے لیے مدعو کیا، جس پر وزیر اعظم نے غزہ میں امن کے قیام کو “اہم اور تاریخی دن” قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انتھک سفارتی محنت کے بعد ہم غزہ میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے، کیونکہ انہوں نے نہ صرف امن کو ممکن بنایا بلکہ لاکھوں زندگیاں بچا کر حقیقی معنوں میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کیا ہے۔