صوبوں کی بات تو چھیڑ دی، کیا اس کے لیے تیاری بھی ہے؟ فضل الرحمان

فہرستِ مضامین

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ملک میں نئے انتظامی یونٹس اور صوبے بنائے جاتے ہیں تو اس حوالے سے حکومت اور متعلقہ اداروں نے کیا تیاری کر رکھی ہے؟

سکھر میں جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی حکمرانی ایک عرصے سے نواز شریف سے زرداری اور زرداری سے نواز شریف تک محدود رہی ہے۔

انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمران قوم سے شعور چھیننا چاہتے ہیں، تاہم یہ ملک ہم سب کا ہے اور ہمیں اپنے وطن سے محبت ثابت کرنے کے لیے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے نئے صوبوں کے قیام کی بحث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبوں کی بات تو چھیڑ دی گئی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اس کے لیے مناسب تیاری بھی موجود ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں صوبہ سندھ نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے بالکل بھی تیار نہیں ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں