طورخم سرحدی گزرگاہ غیرقانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کے لیے دوبارہ کھول دی گئی

فہرستِ مضامین

طورخم سرحدی گزرگاہ 20 روز بعد غیرقانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی بے دخلی کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ سینکڑوں افغان پناہ گزین اپنے وطن جانے کے لیے طورخم پہنچ گئے، تاہم سرحد سے تجارت اور پیدل آمدورفت بدستور بند رہے گی۔

ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر بلال شاہد کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ ملک میں غیر قانونی افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کے لیے کھول دی گئی ہے، اور امیگریشن عملہ ضروری کارروائی کے بعد انہیں افغانستان جانے کی اجازت دے رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرحد تجارت اور پیدل آمدورفت کے لیے بدستور تاحکم ثانی بند رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق 11 اکتوبر کو پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی تھی۔ یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان آفریدی کے مطابق 8 اکتوبر تک 6 لاکھ 15 ہزار غیر قانونی افغان شہریوں کو طورخم کے راستے ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں