پاکستانی اداکار دانش تیمور نے اہلیہ اور اداکارہ عائزہ خان سے علیحدگی کی گردش کرتی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے افواہوں کو مسترد کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران علیحدگی سے متعلق سوال پر دانش تیمور نے کہا کہ وہ اور عائزہ خان خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ عائزہ خان ان کے بچوں کی ماں اور ان کی شریکِ حیات ہیں، جبکہ کچھ لوگوں کو ان کی خوشگوار زندگی پسند نہیں۔
دانش تیمور نے کہا کہ وہ ان دنوں اپنے نئے پروجیکٹ میں مصروف ہیں اور فضول باتوں یا جھوٹی خبروں پر توجہ نہیں دیتے۔
دوسری جانب عائزہ خان بھی اس سے قبل سوشل میڈیا پر طلاق اور علیحدگی سے متعلق افواہوں کو مسترد کرچکی ہیں۔ اداکارہ نے واضح کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایسی خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔