عائزہ خان نے دانش تیمور سے علیحدگی کی افواہوں پر کیا کہا؟

فہرستِ مضامین

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے شوہر اور اداکار دانش تیمور سے علیحدگی اور طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دے دیا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے عائزہ خان اور دانش تیمور کی ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں۔ ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دانش تیمور کے ساتھ موجود بعض تصاویر ہٹا دیں یا ان میں تبدیلی کی۔

اداکارہ کے سوشل میڈیا انداز اور لباس میں آنے والی تبدیلیوں کو بھی بعض صارفین نے ان افواہوں سے جوڑنا شروع کر دیا۔

معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بن گیا جب عائزہ خان دانش تیمور کے ڈرامے ’ہمسفرائی‘ کے فائنل کی پریمیئر تقریب میں بھی دکھائی نہیں دیں۔ ان واقعات کو بنیاد بنا کر سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے درمیان اختلافات اور ممکنہ علیحدگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

اسی دوران اداکارہ اور ماڈل رابعہ عابد علی نے بھی عائزہ خان اور دانش تیمور کی ایک پرانی شادی کی تصویر شیئر کی اور جوڑے سے متعلق گردش کرنے والی افواہ کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ خبر درست نہ ہو۔

عائزہ خان نے افواہوں کو جعلی قرار دے دیا

تاہم اب عائزہ خان نے خود اس معاملے پر اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔ اداکارہ نے ایک فین پیج پر کیے گئے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اور دانش تیمور کی علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی خبریں جعلی ہیں۔

عائزہ خان کے اس مختصر مگر واضح ردِعمل کے بعد ان کے مداحوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر علیحدگی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں تو عائزہ خان نے دانش تیمور کے ساتھ اپنی بعض تصاویر کیوں حذف یا تبدیل کیں۔

یوں عائزہ خان کے بیان نے علیحدگی کی افواہوں کی تردید تو کر دی ہے، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے قیاس آرائیاں مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں