عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ عاقب رشتۂ ازدواج میں منسلک

فہرستِ مضامین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ عاقب شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

عقبہ عاقب کی شادی 9 اگست کو برطانیہ میں ہوئی، جس کی تصاویر ان کی والدہ اور معروف شاعرہ و مصنفہ فرزانہ عاقب نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

شادی کی تصاویر میں عقبہ سفید رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں دکھائی دیں، جبکہ ان کے شوہر نے سوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔ فرزانہ عاقب نے نوبیاہتا جوڑے اور دونوں خاندانوں کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا۔

عقبہ عاقب کا تعلیمی پس منظر بھی قابلِ ذکر ہے۔ انہوں نے تقریباً تین سے چار سال قبل یونیورسٹی آف سسیکس سے میڈیا اور بین الاقوامی صحافت میں ڈگری حاصل کی تھی۔

عاقب جاوید کی قومی کرکٹ سے طویل وابستگی اور فرزانہ عاقب کی ادبی شناخت کے باعث خاندان کی اس خوشی کو سوشل میڈیا پر بھی خاص توجہ حاصل ہوئی۔

فرزانہ عاقب انگریزی شاعری اور ادب کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ ان کے فیس بک پیج کے مطابق وہ انگریزی شاعری کی تقریباً 70 کتابیں لکھ چکی ہیں اور مختلف بین الاقوامی ادبی اعزازات بھی حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے اسلامی تاریخ کے مختلف پہلوؤں کو انگریزی شاعری کے ذریعے اجاگر کرنے پر بھی ایک کتاب تصنیف کی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں