علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ، گورنر کی منظوری نہ ہوئی تو پی ٹی آئی کا متبادل پلان تیار

فہرستِ مضامین

تحریک انصاف نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہ کیے جانے کی صورت میں متبادل آئینی پلان تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی کی لیگل ٹیم نے قیادت کو آگاہ کیا ہے کہ اگر گورنر استعفیٰ منظور نہ بھی کریں تو بھی قانونی طور پر علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مؤثر تصور ہو سکتا ہے، کیونکہ انہوں نے تحریری اور زبانی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کے مطابق آئین کے آرٹیکل 130 کی کلاز 8 میں استعفیٰ صرف گورنر کو بھیجنے کا ذکر ہے، منظوری کی شرط شامل نہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری کے لیے قرارداد پیش کی جائے گی جس پر ان کے دستخط لیے جائیں گے۔ اس عمل کے بعد استعفیٰ منظور تصور ہوگا اور سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کر کے حلف دلایا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، قانونی طریقہ کار مکمل ہونے کی صورت میں سہیل آفریدی آج ہی حلف اٹھا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں