غزہ امن معاہدہ: 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 1700 سے زائد فلسطینی قیدی رہا

فہرستِ مضامین

غزہ / یروشلم: غزہ امن معاہدے کے تحت حماس نے آج دو مرحلوں میں تمام 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا، جب کہ اسرائیل کی جانب سے 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔


عرب میڈیا کے مطابق حماس نے پہلے مرحلے میں 7 اور دوسرے مرحلے میں 13 یرغمالیوں کو رہا کیا۔ اس کے ساتھ ہی القسام بریگیڈ کی جانب سے زندہ یرغمالیوں کی فہرست جاری کی گئی اور خان یونس میں رہائی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

28 یرغمالیوں کی لاشیں بھی حوالے کی جائیں گی

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس آج ہی 28 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کرے گا۔ ادھر 1700 فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے نکال کر بسوں کے ذریعے غزہ اور مغربی کنارے روانہ کیا جا چکا ہے۔

رہائی پانے والے قیدیوں کو ابتدائی طبی معائنے کے لیے غزہ کے النصر اسپتال منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں۔

کل تعداد 2000 قیدیوں کی متوقع

معاہدے کے تحت مجموعی طور پر تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں آئے گی۔ معاہدے سے قبل اسرائیلی حکومت نے واضح کیا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہی فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا جائے گا۔

یہ پیشرفت شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس کے بعد سامنے آئی ہے، جہاں متعدد عالمی رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی اور انسانی بحران کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں