غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف حیدرآباد میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، 12 مشتبہ افراد زیر حراست

فہرستِ مضامین

حیدرآباد: ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کی خصوصی ہدایات پر حیدرآباد میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں اور مشکوک افراد کے خلاف بھرپور سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی تھانہ سائیٹ کے علاقے شاہ لطیف کالونی اور اطراف میں کی گئی، جہاں متعدد گھروں، ہوٹلوں اور مشتبہ مقامات کی مکمل تلاشی لی گئی۔

آپریشن کی قیادت ڈی ایس پی سی آئی اے افتخار بُرڑو، ڈی ایس پی سائٹ واحد علی شاہ، ایس ایچ او حالی روڈ ہاشم بروہی اور ایس ایچ او ٹنڈو یوسف نثار شاہ نے کی، جبکہ اے ٹی ایف (ATF) کا عملہ بھی معاونت میں شامل رہا۔

پولیس ٹیموں نے تقریباً 50 مشتبہ افراد کی بایومیٹرک تصدیق کی، جن میں سے 12 افراد کو مزید تحقیقات کے لیے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔ ڈی آئی بی اور حساس اداروں کی معلومات کی روشنی میں کارروائی کی گئی، جبکہ تلاش ایپ کے ذریعے بایومیٹرک ویریفکیشن بھی کی گئی۔

حکام کے مطابق، تمام افراد کو مکمل تصدیق کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر رہا کر دیا گیا۔

ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے کہا کہ ضلعی سطح پر غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں