“فلسطین پر سعودی عرب کا دوٹوک مؤقف، اسرائیل کو بڑا پیغام”

فہرستِ مضامین

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطین کے معاملے پر مملکت کے مؤقف کو ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے تمام یکطرفہ اقدامات قانونی حیثیت نہیں رکھتے اور انہیں قبول نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے زور دیا کہ القدس کا تحفظ کسی بھی منصفانہ اور دیرپا امن کے قیام کی بنیادی شرط ہے۔ ساتھ ہی غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں اور مبینہ خلاف ورزیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بات انہوں نے اردن کے دارالحکومت عمان میں القدس اور مقدس مقامات کے تحفظ سے متعلق منعقدہ وزارتی اجلاس کے موقع پر کہی، جہاں ان کی اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے بھی ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران سعودی عرب اور اردن کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات اور خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مغربی کنارے اور غزہ کی موجودہ صورت حال سمیت فلسطینی عوام کے لیے جاری سفارتی اور انسانی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں