فلپائن کے جزیرے مینڈاناؤ میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

فہرستِ مضامین

منیلا: فلپائن کے جزیرے مینڈاناؤ کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلے کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ 10 اکتوبر کی صبح 9 بج کر 43 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.4 تھی۔ زلزلے کے فوری بعد بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں ممکنہ سونامی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے کے مطابق آئندہ 2 گھنٹوں کے دوران ایک میٹر تک بلند لہریں بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔ اس خدشے کے پیش نظر ساحلی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تاہم، حکام صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یکم اکتوبر 2025 کو بھی فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچائی تھی، جس کے نتیجے میں 74 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں