فٹبال، میوزک اور انرجی کا طوفان، “ڈائی ڈائی” نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

فہرستِ مضامین

پاپ سپر اسٹار شکیرا اور نائجیرین گلوکار برنا بوائے نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کا آفیشل گانا “ڈائی ڈائی” جاری کر دیا ہے، جو ٹورنامنٹ کے آغاز سے چند ہفتے قبل منظرِ عام پر آیا ہے۔

یہ فیفا ورلڈ کپ کے ساتھ شکیرا کے طویل تعلق کا تسلسل ہے، کیونکہ انہوں نے پہلی بار 2010 میں بھی ورلڈ کپ کے لیے ایک گانا ریلیز کیا تھا۔

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نے جمعے کے روز سوشل میڈیا پر گانے کی ریلیز کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور لکھا:
“ڈائی ڈائی آ چکا ہے۔ @fifaworldcup 2026 کا آغاز اب ہو رہا ہے!”
اس سے قبل وہ گانے کی ایک منٹ طویل جھلک بھی شیئر کر چکی تھیں۔

فیفا کے مطابق “ڈائی ڈائی” عالمی موسیقی اور توانائی کا ایک شاندار امتزاج ہے، جو فٹبال، ثقافت اور اتحاد کا جشن مناتا ہے۔ اس گانے سے حاصل ہونے والی رائلٹی براہِ راست فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کی معاونت کے لیے استعمال کی جائے گی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں