فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا، متعدد پوسٹیں تباہ، دشمن پسپائی پر مجبور: وزیراعظم

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں کی جانے والی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی جرات مندانہ قیادت میں دشمن کو بھرپور جواب دیا اور انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر قوم کو فخر ہے، اور ان کی جانب سے افغانستان کی متعدد پوسٹس کو نشانہ بنا کر مؤثر کارروائی کی گئی، جس سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر قسم کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا دفاع محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے، اور ہم ملک کے چپے چپے کے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ہر بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور آج بھی پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کو بعض مقامی عناصر کی حمایت حاصل ہے۔ پاکستان کئی بار افغانستان کو فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کر چکا ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ افغان حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف کسی صورت استعمال نہ ہو۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں