قطری ثالث کے ذریعے امریکا سے رابطہ، ایران نے شرائط پہنچا دیں

فہرستِ مضامین

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کا امریکی فریق سے قطری ثالث کے ذریعے رابطہ ہوا ہے، جس میں تہران نے اپنا مؤقف اور مذاکرات سے متعلق شرائط واشنگٹن تک پہنچا دی ہیں۔

اسماعیل بقائی کے مطابق ایران کی شرائط میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ اور امریکی فوجی کارروائیوں کو روکنا شامل ہے، جبکہ بحری ناکابندی اور اقتصادی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی بھی امریکی فریق کے سامنے رکھی گئی شرائط کا حصہ ہے۔

اسماعیل بقائی نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران ایرانی وفد نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

ان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے حکام سے متعدد دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔

ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا سے ایرانی وفد کے لیے کسی خصوصی حفاظتی اقدامات کی درخواست نہیں کی گئی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں