قطر کی بڑی سفارتی کوشش، وزیراعظم ایران روانہ، اہم مذاکرات متوقع

فہرستِ مضامین

قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی آج ایران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایرانی حکام سے خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے امکانات پر بات چیت کریں گے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری کے مطابق دورے کے دوران ایرانی حکام کے ساتھ خطے کی موجودہ صورتحال اور سفارتی ذرائع سے کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ قطری وزیراعظم کا دورہ ایران دوحہ کے اس مستقل مؤقف کا حصہ ہے کہ اختلافات کے حل اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارت کاری ہی مؤثر ترین راستہ ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آزادانہ اور محفوظ آمدورفت کا معاملہ بھی زیرِ بحث آئے گا۔

دورے کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ قطر کی جانب سے مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں