سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق 27 سالہ کھلاڑی ابرار احمد کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب منعقد ہوئی۔
انسٹاگرام پر ابرار نے سبز شلوار قمیض میں تصویر بھی شیئر کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا نکاح ہو چکا ہے اور وہ آج دلہن گھر لے جائیں گے۔
ان کا ولیمہ 6 اکتوبر کو ہو گا۔ اس طرح قومی کرکٹر اپنی نئی زندگی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ ابرار اس وقت توجہ کا مرکز بنے جب ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ میں انہوں نے سری لنکن باؤلر ونیندو ہسارنگا کا وکٹ لینے کا جشن منانے کا انداز کاپی کیا۔
دونوں کا ایک دوسرے کا اسٹائل کاپی کرنا سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔