لاہور میں سیکیورٹی خدشات کے باعث شہر کے داخلی و خارجی راستے بند، کراچی میں بھی احتجاج

فہرستِ مضامین

لاہور: سیکیورٹی خدشات اور مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث لاہور میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ شہر کے اندرونی علاقوں سمیت داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کی بیشتر اہم سڑکیں اور راستے بند کر دیے گئے ہیں، جب کہ دوسرے شہروں سے لاہور آنے اور جانے والے موٹرویز کے انٹری و ایگزٹ پوائنٹس بھی عارضی طور پر بند کیے جا چکے ہیں۔

حساس صورتحال کے پیش نظر لاہور میں میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کو دفاتر، تعلیمی اداروں اور اسپتال پہنچنے میں شدید دشواری ہو رہی ہے۔ چنگی امر سدھو اور فیروزپور روڈ سمیت متعدد اہم شاہراہیں بند ہیں۔

کراچی میں بھی احتجاج، سڑکیں بلاک

ادھر کراچی میں بھی مذہبی جماعت کے کارکنوں نے مختلف علاقوں میں احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بلاک کر دی ہیں۔ نیو کراچی، سندھی ہوٹل، نالہ اسٹاپ، نارتھ کراچی اور 4 کے چورنگی پر مظاہرین کی موجودگی کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔

مظاہرین کی جانب سے راستوں کی بندش کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جبکہ شہری طویل انتظار اور مشکلات کا شکار ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے دونوں شہروں میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں