مانیٹری پالیسی کا اعلان،اسٹیٹ بینک کا شرح سود پانچویں بار11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

فہرستِ مضامین

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی بینک نے اپنی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ چوتھا مسلسل اجلاس ہے جس میں شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کی پالیسی کمیٹی نے 5 مئی 2025 کو اپنے اجلاس میں شرح سود ایک فیصد کم کر کے 11 فیصد کی تھی۔

مارکیٹ میں تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ ملک میں حالیہ سیلاب کے اثرات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے اسٹیٹ بینک محتاط رویہ اختیار کرے گا، اور اسی بنیاد پر معاشی ماہرین نے شرح سود برقرار رکھنے کی توقع ظاہر کی تھی۔

کاروباری طبقے کی جانب سے یہ مطالبہ بھی سامنے آیا تھا کہ شرح سود کو کم کر کے 11 فیصد سے 9 فیصد پر لایا جائے، تاہم اسٹیٹ بینک نے اپنے فیصلہ میں یہ تجویز شامل نہیں کی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں