پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی میڈیا سے گفتگو کا ایک حصہ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے جاری کیا ہے۔
اپنی گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے ایک خصوصی خط لے کر تہران آئے ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام بھی ان کے ہمراہ ہے۔
محسن نقوی کے مطابق یہ خط اور پیغام موجودہ علاقائی صورتحال سے متعلق ہیں اور اہم سفارتی نوعیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ ماہ انہوں نے ایک ہی ہفتے میں دو مرتبہ ایران کا دورہ کیا تھا، جن ملاقاتوں میں ان کی ایران کے صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے اہم بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور ممکنہ سفارتی معاہدے کی کوششوں میں ایک اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔