محمد نواز پر نشہ آور شے کے استعمال کا الزام

فہرستِ مضامین

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کے خلاف ایک اہم انضباطی معاملے کی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی وجہ ان کے نشہ آور شے کے ٹیسٹ کا مثبت آنا بتایا جا رہا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق محمد نواز کا یہ ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران لیا گیا تھا، جس کے مثبت نتائج کے بارے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔

آئی سی سی کی جانب سے معلومات موصول ہونے کے بعد پی سی بی نے معاملے کی چھان بین کا آغاز کر دیا ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ میں محمد نواز پر تفریحی نوعیت کی نشہ آور شے کے استعمال کا الزام ثابت ہوا ہے۔ پی سی بی نے اس معاملے سے متعلق اپنی تحقیقات کی تفصیلات آئی سی سی کو بھی فراہم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد نواز اس وقت پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں، جہاں وہ اپنی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں