مذاکرات کیلئے حکومت تیار، اب اپوزیشن کیا کرے گی؟

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم مذاکرات دونوں فریقوں کی رضامندی سے ہی ممکن ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے کمی کو خوش آئند قرار دیا اور اس حوالے سے وزارتِ پیٹرولیم کی کوششوں کو سراہا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطے کے کئی ممالک میں ریفائنریز اور گیس پلانٹس بند ہیں، عالمی حالات کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ اپوزیشن کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کب مذاکرات کی میز پر آتی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں