کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے قمبر کے سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ سید کرم علی شاہ کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق معطل کیے گئے مجسٹریٹ پر مس کنڈکٹ، نااہلی اور اختیارات کے غلط استعمال جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد معطلی کا فیصلہ کیا گیا۔
قائمقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ایم آئی ٹی ون حلیم احمد نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ معطلی کے دوران بھی متعلقہ جوڈیشل آفیسر کو تنخواہ اور الاؤنسز باقاعدگی سے ادا کیے جاتے رہیں گے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق معاملے کی مزید انکوائری جلد متوقع ہے۔