عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ، مصر میں ہونے والے اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات پہلے دن مثبت نوٹ پر ختم ہوئے ۔
غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے پرعمل درآمد کے لیےاسرائیل اور حماس کے درمیان پیر کے روز مثبت انداز میں بات ہوئی اور یہ روڈ میپ تیار کیا گیا تھا کہ بات چیت کا اگلا دور کیسے جاری رکھاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل حماس کے درمیان مصر آج پھر بیٹھک لگے گی۔
حماس ان چیزوں پر اتفاق کررہی ہے جو اہم ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم بہت اچھے کام کر رہے ہیں۔ اور حماس ان چیزوں سے اتفاق کررہی ہے جو بہت اہم ہیں۔ تمام ممالک نے غزہ امن منصوبےکا خیرمقدم کیا ہے۔