مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کا صحافی پر حملے کا  کیس ڈسٹرکٹ کورٹ منتقل کرنے کی درخواست عدالت میں جمع

فہرستِ مضامین

ملزم کے وکیل ایڈوکیٹ خرم عباس نےمصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کا صحافی پر حملے کا کیس ڈسٹرکٹ کورٹ منتقل کرنے کی درخواست  انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جمع کروادی

درخواست میں  مؤقف اپنایا گیا کہ گواہان کے بیانات قلمبند کرنے میں تاخیر کی گئی، مقدمہ کے متن کے مطابق یہ کیس دہشت گردی کی عدالت کے زمرے میں نہیں آتامدعی کے بیان کے مطابق اس نے سوشل میڈیا اسکرول کرتے ہوئے ملزم کو پہچانا،یہ فقط ایک پبلسٹی اسٹنٹ معلوم ہوتی ہے،

درخواست کے مطابق مدعی اور تفتیشی افسر نے مقدمہ سے نام خارج کرنے کے لئے ملزم سے بھاری رشوت طلب کی،رشوت نا دینے پر ملزم کو اس کیس میں ڈال کر دہشت گردی کا مقدمہ بنادیا گیا،مقدمہ کا متن دہشت گردی کی دفعات کے حوالے سے خاموش ہے،

ملزم کے وکیل کی جانب سے کیس کو ضلعی عدالت منتقل کرنےکی استدعاکی گئی ہے عدالت نے درخواست پر سماعت کے لیے 6 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی

واضح رہے کہ  مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان پر صحافی ندیم احمد پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کیا گیا تھا ۔ جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف صحافی ندیم احمد پر حملے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی تھی ، ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں