وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وطن عزیز میں مذہب کے نام پر مسلح جتھے بنانے، سڑکیں بند کرکے عوام کو یرغمال بنانا توہین مذھب ہے۔ دو سال غزہ میں ظلم اور خون کی ھولی کھیلی گئی کسی کو احتجاج یاد نہ آیا۔
ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جب وہاں جنگ بندی ھوگئی۔ تو احتجاج شروع ھو گیا۔ وقت آگیا ھے ہمارے معاشرہ کو یرغمال بنانا، مذھب کے نام پر تشدد کاسبق پڑھانا بند ہونا چاہیئے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ھمارا دین قران و سنت ،بھائی چارہ ،پیار، محبت کے پیامبر ہے۔ نفرتیں اور تقسیم ختم کریں دنیا و آخرت سنواریں۔