میرا بھائی شادی کر رہا ہے اور میں یہاں کراچی میں بیٹھی ہوں: آصفہ بھٹو زرداری

فہرستِ مضامین

کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق ایک دلچسپ پیغام سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا، ’’میرا بھائی شادی کر رہا ہے اور میں یہاں کراچی میں بیٹھی ہوں۔‘‘

آصفہ کے اس مختصر مگر دلچسپ پیغام نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی، جہاں صارفین اس پر مختلف تبصرے اور دلچسپ ردعمل دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی منگنی اور شادی سے متعلق خبریں گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں، تاہم بلاول بھٹو زرداری اس سے قبل ایسی خبروں کی تردید بھی کرچکے ہیں۔

آصفہ بھٹو زرداری کے تازہ پیغام کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں اور تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں