میرعلی میں سیکیورٹی فورسز پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 4 خوارجی جنہم واصل

فہرستِ مضامین

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی،

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک خوارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے بعد تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بر وقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔صرف پچھلے دو دن میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت، آخری خوارجی کے خاتمے تک افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کے لیے یونہی ڈٹے رہیں گی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں