’میرے لیے یہ شیطان کی موت ہے‘، تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر کی موت پر ردعمل

فہرستِ مضامین

می ٹو مہم کے دوران نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے والی اداکارہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ سال میں نے کس اذیت میں گزارے، یہ صرف میں جانتی ہوں۔

بھارتی اداکارہ و ماڈل تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کی موت سے متعلق خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نقطۂ نظر سے یہ ’شیطان کی موت‘ ہے، کیونکہ ان کے بقول انہیں مسلسل پریشان کیا جاتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تنوشری دتہ نے ابتدا میں کہا کہ انہوں نے نانا پاٹیکر کی موت کی خبر سنی ہے، تاہم فی الحال وہ لکھنؤ میں اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات پر توجہ دینا چاہتی ہیں، جہاں انہیں ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر براہِ راست نشریات اور اپنے کام سے متعلق مواد شیئر کرنے کا ارادہ کیا تھا، لیکن انہیں خدشہ ہے کہ ان کی ہر بات کا مرکز نانا پاٹیکر کی موت اور اس پر ان کا ردعمل بن جائے گا۔

تنوشری دتہ نے کہا کہ وہ مناسب وقت پر اپنا ردعمل دیں گی، جبکہ فی الحال نانا پاٹیکر کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہیں۔

بعد ازاں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اگر ان کے نقطۂ نظر سے دیکھا جائے تو یہ شیطان کی موت ہے، کیونکہ ان کے بقول انہیں بہت زیادہ پریشان کیا جاتا رہا۔

تنوشری دتہ نے می ٹو مہم کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ پانچ سال ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ رہے۔ ان کے مطابق انہیں ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور یہاں تک کہ ان کی گاڑی کے بریک بھی ناکارہ کیے گئے۔

واضح رہے کہ تنوشری دتہ نے 2018 میں 2009 کی فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر پر نامناسب رویے اور جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔ ان الزامات نے بھارت میں می ٹو مہم کے دوران خاصی توجہ حاصل کی تھی۔

دوسری جانب نانا پاٹیکر نے تنوشری دتہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا تھا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں