میر رضا علی کی ہلاکت، تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم

فہرستِ مضامین

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے میر رضا علی کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے جسٹس عمر سیال کو تحقیقاتی جوڈیشل کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ جسٹس عمر سیال میر رضا علی کی ہلاکت سے متعلق معاملے کی تحقیقات کی سربراہی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومتِ سندھ کی درخواست پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اور سربراہ کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے ڈائریکٹوریٹ نے اس فیصلے سے محکمہ داخلہ سندھ کو بھی خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن میر رضا علی کی ہلاکت کے معاملے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گا اور تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں