میر رضا قتل کیس میں آئے جی سندھ کا پولیس کی کوتاہیوں کا اعتراف

فہرستِ مضامین

کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے میر رضا قتل کیس میں پولیس کی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات نئی میڈیکو لیگل رپورٹ کی روشنی میں آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔

سندھ بار کونسل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس اور وکلا ایک ہی نظامِ انصاف کا حصہ ہیں، اس لیے دونوں اداروں کو مل کر مسائل کے حل اور نظام کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

جاوید عالم اوڈھو کے مطابق گزشتہ سات ماہ کے دوران 27 ہزار پولیس اہلکاروں کے خلاف سزاؤں کا عمل مکمل کیا گیا، جبکہ سندھ پولیس کی مجموعی نفری ایک لاکھ 60 ہزار ہے، جس میں سے ایک لاکھ 32 ہزار اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو مجموعی طور پر بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں جرائم کی شرح میں 14 فیصد کمی آئی ہے۔

میر رضا کیس میں نئی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے

میر رضا کے قتل کے معاملے پر آئی جی سندھ نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور تحقیقات کے دوران پولیس سے کوتاہیاں بھی ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق نئی میڈیکو لیگل رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیس پر دوبارہ کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی تحقیقاتی ٹیم کو شفاف اور آزادانہ تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔

میر رضا کے اہلخانہ کی جانب سے سابق تحقیقاتی ٹیم کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر آئی جی سندھ نے کہا کہ قانون کے مطابق جو کارروائی بنتی ہوگی، وہ کی جائے گی، تاہم فی الحال تحقیقات جاری ہیں اور اس مرحلے پر مزید تفصیلات بتانا مناسب نہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں