میر رضا کیس: والدین کے اعتماد پر عدالتی کمیشن کا فیصلہ مؤخر، وزیر داخلہ سندھ

فہرستِ مضامین

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے میر رضا کیس کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقتول کی والدہ سے میئر کراچی اور پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رابطہ کیا ہے۔

ضیاءالحسن لنجار کے مطابق سندھ حکومت نے کیس میں شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات یقینی بنانے کے ساتھ متاثرہ خاندان کو مکمل اطمینان دلانے کے لیے عدالتی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ نئی پولیس تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیے جانے کے بعد میر رضا کے اہلخانہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں نئی تفتیشی ٹیم پر اعتماد ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ کیس کی تحقیقات یہی ٹیم آگے بڑھائے۔

انہوں نے کہا کہ والدین کی درخواست اور نئی تحقیقاتی ٹیم پر ان کے اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الحال عدالتی کمیشن کے قیام کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

ضیاءالحسن لنجار کے مطابق حکومت کا بنیادی مقصد میر رضا کیس کی تحقیقات کو شفاف انداز میں آگے بڑھانا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں