میسی نے ورلڈ کپ کی تاریخ بدل دی، نیا عالمی ریکارڈ قائم

فہرستِ مضامین

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ میسی اب ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے میں آسٹریا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں لیونل میسی نے اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول اسکور کیا۔ یہ ان کے کیریئر کا ورلڈ کپ مقابلوں میں 17واں گول تھا، جو انہوں نے چھ مختلف ورلڈ کپ ایڈیشنز میں کھیلتے ہوئے بنایا۔

اس گول کے ساتھ ہی میسی نے جرمنی کے سابق اسٹار اسٹرائیکر میروسلاو کلوزے کا 16 گولز کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا اور ورلڈ کپ کی تاریخ کے کامیاب ترین گول اسکورر بن گئے۔

ورلڈ کپ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں برازیل کے رونالڈو 15 گولز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ فرانس کے کلیان ایمباپے 14 گولز کے ساتھ ان کے تعاقب میں ہیں۔

فٹبال شائقین اور ماہرین میسی کی اس کامیابی کو عالمی فٹبال کی تاریخ کے یادگار ترین ریکارڈز میں شمار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں