میکسیول کا بلا چل گیا، آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی

فہرستِ مضامین

کیرنز ( اسپورٹس نیوز ) آسٹریلیا نے تیسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی آفریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 میچ ہفتہ کو کیرنز میں کھیلا گیا، میزبان آسٹریلیا نے ٹاس جیت پر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی آفریقا کی ٹیم کو شروع میں مشکلات کا سامنا رہا، کپتان ایڈن مارکرم ایک اور ریان رکلٹن 13 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد دوسرے میچ میں شاندار رکارڈ سینچری اسکور کرنے والے  ڈیوالڈ بریوس نے 53 رنز کے ساتھ شاندار نصف سنچری اسکور کی جبکہ رسی وین ڈیر ڈسن 38 رنز کے ساتھ  ناٹ آئوٹ رہے۔

جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے،

دیگر کھلاڑیوں میں راسی وین ڈار ڈاسن 38، ٹرسٹن اسٹبس 25، لوان ڈرے پریٹوریئس 24 اور ریان ریکلٹن 13 رنزبنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے ناتھن ایلس نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی طرف سے کپتان مچل مارش نے 54 رنز کے ساتھ نصف سنچری اسکور کی جبکہ گلین میکسویل نے 36 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ میچ کو اختتام تک پہنچایا۔

گلین میکسویل کی اننگ میں آٹھ چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، وہ 36 گیندوں پر 62 رنز بناکرناٹ آئوٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی طرف سے کوربن بوش نے 3، کاگیسو ربادا اور کیوینا مپاخا نے 2، 2 ، ایڈن مارکرم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا 53 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔

سیریز میں آسٹریلیا کی جانب سے ٹم ڈیوڈ کو مجموعی طور پر تینوں میچز میں 150 رنز بنانے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آسٹریلیا اور جنوبی آفریقا کے درمیاں اب تک 27 ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گئے ہیں، جس میں کینگروز نے اٹھارہ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، جنوبی آفریقا 9 میچز میں کامیاب ہو چکی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں