نصیرآباد میں جعفر ایکسپریس کی آمد سے قبل ٹریک پر دھماکا، ریلوے ملازم جاں بحق

فہرستِ مضامین

نصیرآباد میں پٹ فیڈر کینال کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا۔جس کے نتیجے میں ریلوے ملازم جاں بحق ہوگیا

پولیس کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پرٹائم بم نصب کیا تھا اور اس ٹریک سے کچھ دیر بعد جعفر ایکسپریس گزرنے والی تھی۔

پولیس نے بتایا ہےکہ  دھماکے سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور مسافر ٹرینوں کو قریبی ریلوے اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔

ایس ایس پی غلام سرور نے بتایا کہ دھماکے سےریلوےکاایک ملازم جاں بحق ہوا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں