نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں اجلاس، آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر غور

فہرستِ مضامین

مری کے گورنمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں آزاد کشمیر اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مخصوص نشستوں کے لیے نامزد 10 خواتین کے انٹرویوز بھی کیے گئے۔ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی لیگی خواتین کے انٹرویوز نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیے۔

اجلاس میں مری ڈیولپمنٹ پلان پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مری نے شرکا کو ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے مری مال روڈ پر جاری آپریشن اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں مری کی ترقی اور انتظامی امور سے متعلق دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں