نوڈیرو میں پانچ بچوں کی ماں غیرت کے نام پر قتل

فہرستِ مضامین

لاڑکانہ ضلعے کے تحصیل نوڈیرو میں عورت کی گھر سے گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق باجھی گاؤں میں واقع پیش آیا جہاں عورت کی گھر سے لاش ملی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے نوڈیرو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق عورت کی شناخت روزینہ گوپانگ کے نام سے ہوئی ہے، عورت کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو ان کے شوہر نے قتل کیا ہے، جب کہ ابتداعی تحقیقات سے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ عورت کی ماں کے مطابق روزینہ کو اس وقت قتل کیا گیا، جب ان کے بچے کھیل رہے تھے، وہ بتاتے ہیں کہ ان کی ماں کو فائر کرکے قتل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب والدین نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ روزینہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے پر کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں